بنگلور،7جنوری(ایجنسی) ایک پرائیویٹ اسکول میں تین سال کی معصوم بچی کے ساتھ بدکاری کا معاملہ ابھی تک پرسکون بھی نہیں ہوا تھا کہ ایسا ہی ایک اور معاملہ سامنے آیا ہے. اس بار ایک آٹھ سال کی بچی کے ساتھ اسکول کے احاطے میں ہی جنسی استحصال کا معاملہ سامنے آیا۔ واقعہ کے بعد افرادخاندان نے اسکول کے باہر احتجاج کیا اور جم کر توڑ پھوڑ کی. چھیڑ چھاڑ کے ملزم استاد کو گرفتار کر لیا گیا ہے. آٹھ سالہ طالبہ نے اپنے ہی اسکول کے ٹیچر پر جنسی استحصال کا الزام لگایا ہے. واقعہ سے
ناراض افرادخاندان نے اسکول کے باہر کافی ہنگامہ مچایا اور احتجاج کیا. اور انتظامیہ سے ٹیچر کو برطرف کرنے اور اسے ان کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا. اس دوران مظاہرین نے اسکول کے باہر جم کر فساد مچایا اور آگ زنی بھی کی. حالات کو قابو میں کرنے کے لئے موقع پر پہنچی پولیس کی ٹیم نے اسکول کو قبضے میں لے لیا اور وہاں بھاری تعداد میں پولیس فورس تعینات کر دیا. اس دوران پولیس نے مظاہرین کو ہٹانے کے لئےلاٹھیوںکااستعمال کیا۔